لاہور(آئی این پی)لاہور میں بغیر ماسک موٹرسائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کے چالان جاری ہیں ،5دن میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر48ہزار گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوچالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں کوروناایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 12مقدمات درج کئے گئے اس کے علاوہ 50فیصدسے زائدسواریاں بٹھانے اورایس اوپیزکی خلاف ورزی پر292گاڑیاں بندکی گئی۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرپانچ
دن میں 32 ہزار 657 موٹر سائیکلوں، 6306رکشوں،3103کاروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے جبکہ 2738پبلک ٹرانسپورٹ ،1357منی مزدااور 877۔ٹرالرکاچالان کیاگیا، سی ٹی او لاہور کاکہناہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت نے مارکیٹیں چھ بجے بنداور ہفتے میں دو دن مکمل بند کروانے کا اعلان کر دیا، نئے کورونا ایس او پیز کا اعلان کر دیا گیالاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے یکم اپریل سے مارکیٹس، بازار شام 6 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا، دکانیں، ہفتے میں 2 دن بند رہیں گی، شادی تقریبات، ہوٹلوں میں کھانے پر مکمل پابندی ہوگی، صوبے میں 11اپریل تک مئوثر لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکہاہے کہ ہم اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں اورموجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے – پہلے دو فیز کی نسبت کورنا کا تیسرا فیز بہت شدت کا حامل ہے -کورونا مریضو ں کے مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہو چکا ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ مثبت کیس ہیں -لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت ٹیسٹ کی شرح 21 فیصدرہی جو انتہائی تشویشناک ہے – تیسری لہر کی وجہ سے ہسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں اور ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے -اس مرحلے پر کورونا پر کنٹرول بہت ضروری ہے کیونکہ ہم صنعتیں اور کاروبار بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے-بندشوں کے حق میں نہیں مگر یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں – وہ آج وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کررہے تھے-صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد، مراد راس، یاسر ہمایوں، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ)اور سیکرٹری
پرائمری و سکینڈری ہیلتھ کیئر بھی اس موقع پر موود تھیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے – پنجاب میں اب تک کورونا کے پازیٹوکیسوں کی تعداد 215227ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے2309پازیٹو کیس سامنے آئے-پنجاب میں ایکٹو کیسوں کی تعداد 23106 تک ہوچکی ہے-پنجاب میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 252 تک پہنچ چکی ہے جبکہ پنجاب میں اب تک کورونا کے باعث 6244 مریض انتقال کرچکے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 39 مریضوں کا انتقال ہوا-24گھنٹے کے دوران کوروناکے15780 ٹیسٹکئے گئے-وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کے اجلاس میں عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے اہم فیصلے کئے گئے – پنجاب حکومت معاشی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندیاں نہیں لگا رہی اور انڈسٹریز، گڈز ٹرانسپورٹ اور کنسٹرکشن انڈسٹریزمعمول کے مطابق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھیں گی- یکم اپریل سے وہ اضلاع جہاں کورونا کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے وہاں پر عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے موثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکا جا سکے -یہ لاک ڈاؤن 11اپریل تک جاری رہے گا تا ہم کابینہ کمیٹی اس کا 7 روز بعد ازسرنو جائزہ لے گی اور حالات دیکھ کر مزید اقدامات لینے کا فیصلہ کرے گی-وزیراعلیٰ نے بتایاکہ یکم اپریل سے شادی کی تقریبات کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی – میرج ہال مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے اور ان ڈور اور آؤٹ ڈور کسی قسم کی تقریبات کسی بھی جگہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں میٹروبس سروس، اورنج میٹروٹرین اور
سپیڈو بس سروس شامل ہیں -تمام ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھانے کی پابندی ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں