کراچی(آئی این پی )کراچی میں بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکو?ں کو آخر کار پولیس نے دھر لیا ہے ، تینوں ملزمان رقم لوٹنے کے بعد سیروتفریح کیلئے پاکستان ٹور پر نکل گئے لیکن واپسی پر پکڑے گئے۔تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے بینک ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار رکنی گروہ کے تین کارندوں جنید ،ذیشان اور سلمان کو کئی روز کی محنت کے بعد آخر کار گرفتار کر لیاہے جبکہ ان کا چوتھا ساتھی فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
دوران تفتیش ڈاکو? ںنے بینک سے سات لاکھ روپے لوٹنے کا اعتراف کر لیاہے تاہم فوری طور پر پولیس نے ڈاکو?ں سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں ، ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ ڈکیت بینک لوٹنے کی واردات کے فوری بعد لوٹی ہوئی رقم سے تفریح کرنے کیلئے پاکستان ٹور پر نکل گئے تھے اور اس دوران انہوں نے شاہانہ اندازمیں پیسہ اڑایا لیکن واپسی پر پکڑے گئے۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے بتایا کہ لوٹی ہوئی رقم کا بڑا حصہ ان کے چوتھے ساتھی عبدالستارکے پاس ہے جسے پولیس تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔واضح رہے کہ نارتھ کراچی دومنٹ کی چورنگی کے قریب نجی بینک کی برانچ سے17 مارچ 2021 کو 10 لاکھ روپے لوٹے گئے تھے تاہم ڈاکوئوں نے7 لاکھ روپے لوٹنے کا اعتراف کیا ہے، ڈاکوئوں کی تحویل سے ملنے والے 2 پستول اور6 موبائل فونز بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں