پاکستان میں کتنے ہزار کورونا مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں پہنچ گئے؟اسد عمر نے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت تین ہزار 568 کورونا کے مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیرعلاج ہیں۔اتوار کو اسد عمر کی ٹویٹ کے مطابق میں پاکستان میں کورونا کی وبا پھوٹنے کے بعد سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ کورونا

سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرانا ناگزیر ہے۔ ’شہری احتیاط کریں اور انتظامیہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل کرانے میں میں تعاون کیا جائے۔‘پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ گزشتہ روز 55 ہزار 605 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے پانچ ہزار بیس افراد میں کورونا مثبت آیا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں وبا سے 81 ہلاکتیں ہوئیں۔ این سی او سی کے مطابق ملتان میں 70 فیصد وینٹیلیٹرز مریضوں کے استعمال میں ہیں۔ لاہور میں یہ تعداد 65 فیصد اور گوجرانوالہ میں 60 فیصد ہے۔اسلام آباد کے ہسپتالوں کے 54 فیصد وینٹیلیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close