سیاست تو ہوتی رہے گی ابھی آپ یہ کام کریں، نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن کو بڑا مشورہ

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی صحت پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت

کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے پی ڈی ایم سربراہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے آپ اپنی صحت پر توجہ دیں۔نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیا اور کہا کہ جب وہ صحتیاب ہوجائیں گے تو اس کے بعد پی ڈی ایم کو فعال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close