جمائمہ خان بھی عمران خان کے نقشِ قدم پر چل نکلیں ، بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

لندن (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما بھی وزیراعظم بننے کی خواہش مند نکلیں، انہوں نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے ایک انٹرویو میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا ہے، ان کی اس بات سے نتیجہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی

خواہش مند ہیں، جمائما خان کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ کے مطابق وزارتعظمیٰ وہ واحد کام ہے جس کے بارے میں، میں سوچ سکتا ہوں، وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت ایسے ہی دُگنی ہوجاتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ کے اس ٹوئٹ کے ردعمل میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں اسی وجہ سے انہوں نے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close