اسلام آباد (پی این آئی)بھارت سے تجارت کھولنے پر پنڈی سے سخت ردعمل آیا، عمران خان کو کہا گیا کہ سرخ لکیر سے آگے نہ بڑھیں، بھارت سے تعلقات کی بحالی پر وزیراعظم عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے سخت تشویش لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو
کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت سے چینی اور کپاس سمیت تجارت کی بحالی کے اقدامات پر پنڈی سے سخت ردعمل آیا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ بھارت کی سول ملٹری قیادت پاکستان کی جانب سے دئیے گئے بیانات پر غور و غوض کر رہی ہے، جس کے بعد پاکستان سے تعلقات کی بحالی کے حوالے سے بھارت کی جانب سے بیان سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسی وجہ سے تجارت کے حوالے سے اپنے اقدامات سے پیچھے ہٹ گیا ہے، پاکستان پہلے بھارت کے موقف کو سنے گا اس کے بعد کوئی اقدام کرے گا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انہوں نے انکشاف کیا کہ گیٹ نمبر 4 سے چند لوگ عمران خان کے بھارت کے حوالے سے اقدامات کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔ لیکن عمران خان کو یہ بات معلوم نہیں کہ گیٹ نمبر چار سے جو لوگ اِن کے اقدامات کی مخالفت کر رہے ہیں آیا وہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہیں یا یہ لوگ خود سے ایسا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماد اظہر کی جانب سے بھارت سے چینی اور کپاس درآمدکرنے کے بیان کے بعد ساری ذمہ داری اُن پر آ گئی۔واضح رہے کہ نئے وزیر خزانہ حماد اظہر سے گزشتہ دنوں بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے اگلے ہی روز وفاقی کابینہ نے حماد اظہر کے فیصلے کو مسترد کر دیا ۔ جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت سے تعلقات کی بحالی اُسی صورت میں ممکن ہے کہ بھارت کشمیر کی 5 اگست سے پہلی والی پوزیشن بحال کرے۔بھارت سے تجارت کھولنے پر پنڈی سے سخت ردعمل آیا، عمران خان کو کہا گیا کہ سرخ لکیر سے آگے نہ بڑھیں، بھارت سے تعلقات کی بحالی پر وزیراعظم عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے سخت تشویش لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں