این اے ڈسکہ ضمنی الیکشن کس تاریخ کوہوںگے؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

سیالکوٹ(پی این آئی )الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب 10 اپریل کوہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں این اے 75 کے ضمنی الیکشن کےحوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن پر ہی فارم

45 پر دستخط کرنے کا پابند ہوگا۔پولنگ ایجنٹ فارم 45 لیے بغیر پولنگ اسٹیشن نہیں چھوڑے گا جبکہ انتخابی نتائج کی وصولی کے وقت کوئی سیاسی شخصیت ریٹرنگ افسر سے نہیں مل سکےگی۔الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ڈسکہ الیکشن 10 اپریل کو ہی ہوگا اور الیکشن کے موقع پر سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے گی۔متنازع پولنگ اسٹیشنز کا عملہ تبدیل کر دیا گیا ہے اور نئے پولنگ عملے کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن پر امن طریقے سے کرایا جائے گا، حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close