پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ؟ مخالف جماعت کی بڑی سیاسی وکٹ گرا دی

کراچی (پی این آئی)پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی اہم وکٹ اڑا لی، ایم کیو ایم کی اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی خاتون کارکن تحسین عابدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق

تحسین عابد ی کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہوگئے ہیں ، انہوں نے ایم کیوایم سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج کسی بھی وقت نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے۔دوسری جانب گزشتہ روزپاک سرزمین پارٹی کی سابق ایم پی اے سمیتا افضل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کی رہنماءسابق رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضل نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جس میں سمیتا افضل نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں سمیتا افضل کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کررہے ہیں وہ قابل لوگ ہیں، ایسے لوگوں سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ سمیتا افضل 2013ءکے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کے طور پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اپریل 2018 میں سمیتا افضل نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی اہم وکٹ اڑا لی، ایم کیو ایم کی اہم رہنما نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی خاتون کارکن تحسین عابدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحسین عابد ی کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہوگئے ہیں ، انہوں نے ایم کیوایم سے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج کسی بھی وقت نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں