ملک کا وہ پہلاعلاقہ جہاں مکمل لاک ڈائون نافذ کر دیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھولنے پر بھی پابندی عائد ہو گئی

مظفر آباد(پی این آئی)کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے آزاد کشمیر ملک کا وہ پہلاعلاقہ بن گیا ہے، جہا ں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت نے کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ایک ضلع میں مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے آزادکشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک ہفتہ کے لیے لاک ڈاون کا اعلان کردیا۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر

میں کرونا سے مرنے والے افراد کی تعداد 363 جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد گیارہ ہزار اٹھانوے تک پہنچ گئی۔حکومت نے مکمل لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’لاک ڈاون کافیصلہ ضلع پونچھ میں کروناکیسز کی شرح ستائیس فیصد پہنچنے کے بعد کیا گیا‘۔مذکورہ ضلع میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے بچوں کو کورونا سے بچانے کے لیے اسکولوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، اور تمام سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا کے مثبت کیسز کی تعداد 13 ہزار 176 تک پہنچ گئی۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز تیزی سے بھر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کیاجا رہا ہے اور عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔حکومت نے بوڑھے افراد کو کوروناویکسین لگانے کی بھی اجازت دی ہے۔ دوسری طرف چھوٹے بچوں میں کورونا کی تشخیص کورونا وائرس کی تیسری لہر میں ہو رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں کورونا کی صورتحال اور بڑھتے ہوئے کوروناکیسز کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں کورونا ویکسین کی قلت ہو گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں بھی یہی صورتحال ہے۔ انہو ں نے کہا کہ دنیا کے جن ممالک کے ساتھ ہم کورونا ویکسین کے معاہدے کیے تھے، ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہو رہے، البتہ ہمسایہ ملک چین کی جانب سے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین مہیا کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close