قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جائیگا یا نہیں؟ پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو اجلاس سے متعلق بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)پیپلزپارٹی نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے بلایا گیا سینٹرل ایگزیکٹو کونسل( سی ای سی ) کا اجلاس ملتوی کردیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سی ای سی کا اجلاس سینیٹ اجلاس کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

استعفوں اور دیگر امور پر سی ای سی میں ہی غور کیا جائےگا،غلط بیان بازی اپوزیشن کے فائدے میں نہیں، ن لیگ کے لیے یہی تجویز ہےکہ حوصلے اور برداشت کے ساتھ سیاست کریں ۔ہ گیلانی کی کامیابی وزیراعطم کے ساتھ ن لیگ کے بھی کچھ دوستوں کو ہضم نہیں ہوئی ،ہر موقع پر آر یا پار کی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، امید ہےکہ مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داری ادا کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close