گریڈ 1 سے 16 تک تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو اضافی الائونس دینے کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی )واسا میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو چھ ہزار کی بجائے سات ہزار فی کس ایسٹر الاؤنس جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک تمام ریگولر اور کنٹریکٹ ملازمین کو سات ہزار بطور ایسٹر الاؤنس کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ

تمام مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں واسا کے مسلم ملازمین ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی ایسٹر کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکلی دید ی ہے۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کو ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close