لاہور (پی این آئی ) اربوں روپے خزانے میں رکھنے والے امیر ترین پی سی بی نے اپنے غریب ملازمین پر ڈاؤن سائزنگ کی چھری چلا دی۔ کرکٹ بورڈ نے پہلے مرحلے میں 5 ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا، فارغ کیے جانے والے سٹور کیپرز، گراؤنڈز مین اور پلمبرز کی
نوکریاں 31 مارچ کو ختم ہوئی تھیں، پی سی بی کی جانب سے بے روزگار کیے جانے والے ملازمین میں 2 کا تعلق لاہور اور 3 کا دیگر شہروں سے ہے۔اطلاعات کے مطابق پی سی بی سے چھانٹیوں کا یہ سلسلہ مزید طویل کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس مئی، جون میں ڈاؤن سائزنگ کے نام پر 55 ملازمین کو فارغ کیا گیا تھا مگر میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے بعد 4 جون کو یہ فیصلہ واپس لے کر انھیں ملازمت پر بحال کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں