پی ڈی ایم تقسیم ہو گئی، 5جماعتوں نے اپنا الگ اتحاد بنانے پر اتفاق کر لیا

لاہور(پی این آئی )مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پانچ جماعتوں نے سینیٹ میں 27اپوزیشن سینیٹرزکاالگ بلاک بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پانچ جماعتوں کوتوقع ہےپی ڈی ایم سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی

سےباضابطہ وضاحت مانگیں گے۔پی ڈی ایم سربراہ وضاحت طلب کریں کہ دونوں جماعتوں نے اصولی فیصلوں کی خلاف ورزی کیوں کی؟بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)سےووٹ کیوں لیا؟ اس حوالے سے پانچوں جماعتوں میں معاملہ صدر پی ڈی ایم کو بھجوانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل پانچ جماعتوں کےسینیٹ کے رہنماؤں کےاجلاس میں کیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close