اسلام آباد(آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں پاکستان کسٹمز سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے 20افسران کی تقرریاں وتبادلے کر دئیے گئے ہیں۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے افسران میں عبدالعزیز نریجو کا کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس سکھر زون سے کراچی،محمد صفدر کا ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی (کینٹ زون) سے ریجنل ٹیکس آفس ڈسٹرکٹ زون راولپنڈی،عباس احمد میر کا تبادلہ ویسٹ زون تھری اسلام
آباد سے کینٹ زون راولپنڈی،گردہاری مال مغوار کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹر اسلام آباد (ایڈمن پول) سے چیف (ایس ٹی و ایف ای) ہیڈ کوارٹر اسلام آباد،فوزیہ عادل کا ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سے لیگل کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور،مسرت اللہ خان کا لارج ٹیکس پیئر آفس اسلام آباد سے سپیشنل زون فار بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد،محمد نواز کا ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی سے ریجنل ٹیکس آفس سے ویسٹ زون تھری اسلام آباد،محمد سلیم کا کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیلز ون ملتان سے بطور ایڈیشنل جارج کمشنر ان لینڈ ریونیو(اپیلز ٹو) ملتان اور عبدالشکور شیخ کا ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سیکرٹری ایڈمن پول سے ریجنل ٹیکس آفس سکھر تبادلہ کردیاگیا ہے۔اسی طرح ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری کا ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی سے چیف کولیکٹر کسٹمز انفورسٹمنٹ(سنٹرل)لاہور تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ فیض احمد کو چیف کولیکٹر کسٹمز انفورسٹمنٹ سنٹرل لاہور سے چیف کولیکٹر آف کسٹمز اپرائزمنٹ اینڈ فسیلٹیشن سنٹرل لاہور،ڈاکٹر فرید اقبال قریشی کا تبادلہ چیف کولیکٹر کسٹمز اپرائزمنٹ اینڈ فسیلٹیشن سنٹرل لاہور سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریننگ اینڈ ریسرچ کسٹمز کراچی،محمد اقبال بھوانہ کا تبادلہ کولیکٹریٹ کسٹمز(ایڈجیوڈیکیشن ٹو) کراچی سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لاء اینڈ پراسیکیوشن اسلام آباد،مس شہناز مقبول ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز ویلیوایشن کراچی اور سیما رضا بخاری ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل پوسٹ کلیئرنس آڈٹ اینڈ انٹرنل آڈٹ اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے۔اسی طرح شعبان بھٹی کا ایف بی آر اسلام آباد سے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ایس پی آر اینڈ ایس) ایف بی آر اسلام آباد،شاہد اقبال بلوچ کا تبادلہ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز کراچی سے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی،محمد اقبال کا ممبر ایڈمن پول ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے
ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد تبادلہ کیا گیا ہے اور یہاں ڈاکٹر بشیر اللہ خان سے ان کا ایڈیشنل چارج واپس لے لیا گیا ہے،آفیسر کو ڈی جی ڈی این ایف بی پی ایس کا اضافی چارج بھی ملے گا۔عائشہ خالد کو ممبر ایف بی پول ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹر جنرل (ڈبلیو ایچ ٹی) ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور محمد امتیاز کا تبادلہ ڈی جی(او پی ایس) (ڈبلیو ایچ ٹی) ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے چیف ایڈمن پول ایف بی آر اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز تبادلہ کردیاگیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں