پی ڈی ایم اتحاد سے نکالا جائیگا یانہیں؟ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو آخری موقع مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شو کاز نوٹس دینے پر اتفاق کرلیا، پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں نے اتفاق کیا کہ دونوں جماعتوں کو اظہارِوجوہ کا موقع دیا جائے گا، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک موقع دیا جائے گا، اس کے بعد پی ڈی ایم سے خارج

کردیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سیئرنائب صدر ن لیگ شاہد خاقان عباسی کی رہائشگاہ پر ہوا۔پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کی صدارت شاہد خاقان عباسی کی۔ پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں کے رہنماوَں نے مشاورت کی۔پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اےاین پی کو اظہار وجوہ کا موقع دینے کا فیصلہ کیا۔8 جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینے پر اتفاق کیا۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی منظوری سے شو کاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کو ایک موقع دیا جائےگا اس کے بعد پی ڈی ایم سے خارج کردیا جائے گا۔ عید سے پہلے سربراہی اجلاس طلب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بہتر ہونے پرسربراہی اجلاس طلب کیا جائےگا۔اجلاس میں پی ڈی ایم کی 8 جماعتوں نے 27 سینیٹرز کا سینیٹ میں آزاد اپوزیشن اتحاد قائم کرنے پربھی اتفاق کیا۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی کچھ جماعتوں نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اتحاد سے نکانے کا فیصلہ کرلیا ہے، لیکن اجلاس میں تمام جماعتوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ دونوں جماعتوں کو شوکازنوٹس جاری کیا جائے اور اظہاروجوہ کا موقع دیا جائے۔ تاکہ پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے مثبت اقدام اٹھا کر آگے بڑھا جائے۔ اگر دونوں جماعتیں اظہاروجوہ بیان نہیں کرتیں تو پی ڈی ایم سے خارج کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close