کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کی سیاسی وکٹ گرا دی، پاک سرزمین پارٹی کی سابق ایم پی اے سمیتا افضل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ، پیپلزپارٹی کی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کی رہنماء سابق رکن سندھ اسمبلی سمیتا افضل
نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی، جس میں سمیتا افضل نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اظہار اعتماد کیا اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس میں سمیتا افضل کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پیپلز پارٹی میں شامل کررہے ہیں وہ قابل لوگ ہیں، ایسے لوگوں سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ سمیتا افضل 2013ء کے عام انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر متحدہ قومی موومنٹ کی امیدوار کے طور پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔ اپریل 2018 میں سمیتا افضل نے ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں