اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی،سیاسی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت خزانہ کا موقف ہے بھارت سے تجارت میں فائدہ ہے، پاکستان کے بھارت سے تعلقات بہترنہیں،
براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں تجویزکردہ اصلاحات بہت اہم ہیں، جب تک مودی انتہا پسندی کی پالیسی سے پیچھے نہیں ہٹتے بھارت سے تجارت نہیں ہوسکتی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیر میں قید و بند کی صوبتیں لوگ برداشت کررہے ہیں، سیاسی نقطہ نظر سے ہمارے تعلقات بھارت سے اچھے نہیں ہیں لیکن پاکستان بھارت سے تعلقات میں بہتری سمیت خطے میں امن چاہتا ہے، کیا لاکھوں مسلمانوں کے خون کو بھول جائیں؟ بھارت سے چینی اور کپاس کی تجارت ممکن نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ای سی سی کا فیصلہ حکومت کا نہیں ہوتا تمام وزارتیں اپنے اپنے موقف پیش کرتے ہیں اور فیصلہ کابینہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اصل ریکارڈ نہ ہونے کی وجہ سے آصف زرداری بری ہوئے، اصل ریکارڈ نیب کے پاس تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں