بڑے شہر میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے مثبت کیسز کی تعداد 44 ہزار سے بڑھ گئی

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے سے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔ پشاور ڈویژن میں مثبت کیسز کی تعداد 44 ہزار سے بڑھ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پشاور ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہے، جہاں مثبت کیسز کی تعداد 44 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پشاور میں سب سے زیادہ 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر کے

مختلف 35 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈان تو نافذ کیا گیا ہے لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں 17 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں 11 ہزار کے قریب، مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں 5، 5 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ بازاروں، مارکیٹوں اور گلی محلوں سمیت مصروف مقامات پر ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔۔۔۔کراچی ہیٹ ویو،سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ، آئندہ 24 گھنٹے کیسے ہوں گے؟
کراچی(آئی این پی ) شہرقائد میں ہیٹ ویو کے چوتھے روز سمندری ہوائیں منقطع ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویوکے چوتھے روزسمندری ہوائیں منقطع ہوگئیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، بلوچستان کی شمال مغربی سمت سے گرم وخشک ہوائیں چل رہی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ 5 روز کے لیے ہفتے تک جاری کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close