ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں کے چالان

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں ماسک نہ پہننے پر 3 روز میں 23 ہزار 875 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چالان جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ نے 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 181 گاڑیاں بھی بند کیں۔ 16 ہزار 404 موٹرسائیکلوں، 3 ہزار 235 رکشوں اور ایک ہزار 539 کاروں کو چالان کئے گئے۔ اسی طرح

ایک ہزار 589 پبلک ٹرانسپورٹ، 432 منی مزدا اور 676 ٹرالر کے چالان ٹکٹ ایشو کئے گئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پولیس کی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، پولیس افسران حکومتِ پنجاب کی طرف سے جاری سمارٹ لاک ڈان پر عملدرآمد یقینی بنائیں، 24 گھنٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 73 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ماسک کی خلاف ورزی پر 442 مقدمات کا اندراج کیا گیا، دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 476 مقدمات درج کیے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close