آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا وباء اور ویکسین سے متعلق آگاہی دینے کا فیصلہ

اسلام آبا د (پی این آئی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی اور چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج نماز جمعہ کے اجتماعات میں علمائے کرائم اپنے خطبات میں عوام کو کورونا وباءسے احتیاطی تدابیر برتنے اور ویکسین لگوانے سے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ اس بات کا فیصلہ علمائے کرام پر مشتمل نمائندہ وفد کی وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ محمد طاہر اشرفی

کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے خطبات میں علمائے کرائم اور مشائخ عظام عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل کریں گے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور کرونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے اور شریعت اسلامیہ احتیاط کا حکم دیتی ہے۔حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عوام اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ملاقات کرنے والے وفد میں علامہ عبد الحق مجاہد، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا اسد اللہ فاروق ، علامہ پیر زبیر عابد ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مفتی عمر فاروق ، مولانا اسلم قادری ، قاری شمس الحق ، مولانا انوار الحق مجاہد ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا حبیب الرحمن عابد ، مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا عقیل الرحمن زبیری اور دیگر شامل تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close