پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ملازمتوں کے در کھل جائیں گے، زلفی بخاری نے طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہو گئے،اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت آن لائن جاب پورٹل پر اس وقت دستیاب اوورسیز ملازمتوں کی آگاہی حاصل ہوگی اور ویب پورٹل پر دی گئی معلومات سے فائدہ اٹھا کر ملازمتوں کے متلاشی افراد اپنی اہلیت کے مطابق مطلوبہ

ملازمت حاصل کر سکیں گے، معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کے تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد سے کثیر تعداد میں نوجوانوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے بلکہ اس سے ملک میں زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحوں کی آمد کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار بھی حاصل ہوگا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت آن لائن جاب پورٹل پر اس وقت دستیاب اوورسیز ملازمتوں کی آگاہی حاصل ہوگی اور ویب پورٹل پر دی گئی معلومات سے فائدہ اٹھا کر ملازمتوں کے متلاشی افراد اپنی اہلیت کے مطابق مطلوبہ ملازمت حاصل کر سکیں گے،اس طرح بیرون ممالک اداروں کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق موزوں سٹاف ممبران حاصل ہو سکیں گے،زلفی بخاری نے بتایا کہ ٹیوٹا کے ادارے سے فنی مہارت حاصل کرنے والے پاکستانی افرادی قوت کے لیے دنیا بھر میں ملازمتوں کے در کھل جائیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close