پاکستانیوں کے لیے بیرون ملک ملازمتوں کے در کھل جائیں گے، زلفی بخاری نے طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی) اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہو گئے،اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت آن لائن جاب پورٹل پر اس وقت دستیاب اوورسیز ملازمتوں کی آگاہی حاصل ہوگی اور ویب پورٹل پر دی گئی معلومات سے فائدہ اٹھا کر ملازمتوں کے متلاشی افراد اپنی اہلیت کے مطابق مطلوبہ ملازمت

حاصل کر سکیں گے، معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کے تربیتی پروگراموں پر عملدرآمد سے کثیر تعداد میں نوجوانوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے بلکہ اس سے ملک میں زرمبادلہ کے حصول میں مدد ملے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحوں کی آمد کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار بھی حاصل ہوگا۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن اور پنجاب کے تربیتی ادارے ٹیوٹا کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت آن لائن جاب پورٹل پر اس وقت دستیاب اوورسیز ملازمتوں کی آگاہی حاصل ہوگی اور ویب پورٹل پر دی گئی معلومات سے فائدہ اٹھا کر ملازمتوں کے متلاشی افراد اپنی اہلیت کے مطابق مطلوبہ ملازمت حاصل کر سکیں گے،اس طرح بیرون ممالک اداروں کو بھی اپنی ضرورت کے مطابق موزوں سٹاف ممبران حاصل ہو سکیں گے،زلفی بخاری نے بتایا کہ ٹیوٹا کے ادارے سے فنی مہارت حاصل کرنے والے پاکستانی افرادی قوت کے لیے دنیا بھر میں ملازمتوں کے در کھل جائیں گے۔۔۔۔۔ کاشتکاروں کا احتجاج، کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع کوئٹہ(آئی این پی ) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے ستائے کاشتکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی فیڈروں پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاشتکاروں کو احتجاج پر مجبور کردیا، بجلی کی عدم فراہمی پر کاشتکاروں نے بلوچستان کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے، جس کے باعث کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ احتجاجی کاشتکاروں نے زرعی فیڈرز پر بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کوئٹہ ہائی وے کو کولک پاس کے مقام پربند کردیا ہے، اسی طرح کوئٹہ جیکب آباد ہائی وے کو کولپور کے مقام پر بلاک کیا، کاشتکاروں نے کوئٹہ چمن ہائی وے کو

یارو کے مقام پربند کیا۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو لکپاس اور کھڈکوچہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو پنجپائی اور کردگاپ کیمقام سے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سبی سکھر قومی شاہراہ کو کمبیلا کراس سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کے باعث ملک کے دیگر شہروں سے کوئٹہ جانے والے مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں ان مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو کہ گرم موسم کے باعث شاہراں پر شدید کوفت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب احتجاجی کاشتکاروں کا موقف ہے کہ زرعی فیڈرز پر صرف ایک گھنٹے کی بجلی فراہم کی جارہی ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہاہے، فوری طور پر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close