اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف بیمار ہیں 3سرجریاں ہونی ہیں اس کے بعد واپس آئیں گے،جمعرات کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف علاج کرانے گئے ہیں علاج کراکرہی واپس آئیں گی نوازشریف کوانصاف نہیں ملااورنہ ہی ملیگایہ حقیقت ہے،انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیمار ہیں 3سرجریاں ہونی ہیں ایک سرجری
میں6سے9ماہ لگیں گے ا یک سرجری شایدلندن میں بھی نہ ہو، ایک سرجری شایدامریکامیں ہو اس لیے نوازشریف علاج کے بعدہی واپس آئیں گے،مریم نواز سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نواز نے بیرون ملک جانیکی خواہش کا اظہار نہیں کیا، مریم نوازعلاج کیلئے بیرون ملک جاناچاہتی ہیں توان کاحق ہے،پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کوسنجیدہ نہیں لیا ہماراشکوہ بس یہ ہے، حکومتی بینچزپربیٹھنے والے کچھ سینیٹرز نے اچانک یوسف گیلانی کوووٹ دیا، ایک اپوزیشن لیڈرکی سیٹ کیلئے حکومتی ارکان سے ووٹ لیاگیا، معاہدہ کیاگیاتھاپی پی تبدیلی چاہتی تھی توپی ڈی ایم میں لے آتی۔۔۔۔ کاشتکاروں کا احتجاج، کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع کوئٹہ(آئی این پی ) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے ستائے کاشتکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی فیڈروں پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاشتکاروں کو احتجاج پر مجبور کردیا، بجلی کی عدم فراہمی پر کاشتکاروں نے بلوچستان کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے، جس کے باعث کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ احتجاجی کاشتکاروں نے زرعی فیڈرز پر بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کوئٹہ ہائی وے کو کولک پاس کے مقام پربند کردیا ہے، اسی طرح کوئٹہ جیکب آباد ہائی وے کو کولپور کے مقام پر بلاک کیا، کاشتکاروں نے کوئٹہ چمن ہائی وے کو یارو کے مقام پربند کیا۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو لکپاس اور کھڈکوچہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ کو پنجپائی اور کردگاپ کیمقام سے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سبی سکھر قومی شاہراہ کو کمبیلا کراس سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کے باعث ملک کے دیگر شہروں سے کوئٹہ
جانے والے مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں ان مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو کہ گرم موسم کے باعث شاہراں پر شدید کوفت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب احتجاجی کاشتکاروں کا موقف ہے کہ زرعی فیڈرز پر صرف ایک گھنٹے کی بجلی فراہم کی جارہی ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہاہے، فوری طور پر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں