اسلام آباد(آئی این پی) ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی ،عوام الناس اللہ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل ونمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی ومشرق وسطیٰ ،علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا عبدالکریم ندیم ، مولانا اسعد زکریا
قاسمی ، مولانا محمد پتافی ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیر اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ شفیق ، مولانا ابوبکر حمید صابری، مفتی عمر فاروق، مولانا اسلم قادری ، قاری شمس الحق ، مولانا انوار الحق مجاہد، علامہ طاہر الحسن ،مولانا حبیب الرحمان عابد، مولانا اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا عقیل الرحمان زبیری اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ (آج) ملک بھر میں خطبات جمعہ کے اجتماعات میں علماء ومشائخ اور عوام الناس احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرنکا ہے اور شریعت اسلامیہ احتیاط کا حکم دیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک میں کورونا کی موجودہ صورتحال کے حواسلے سے احتیاطی تدابیر اور کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔،عوام الناس اللہ کی طرف رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔۔۔۔ کاشتکاروں کا احتجاج، کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع کوئٹہ(آئی این پی ) بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے ستائے کاشتکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے قومی شاہراہوں کو بلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرعی فیڈروں پر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاشتکاروں کو احتجاج پر مجبور کردیا، بجلی کی عدم فراہمی پر کاشتکاروں نے بلوچستان کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا ہے، جس کے باعث کوئٹہ کا ملک کے دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ احتجاجی کاشتکاروں نے زرعی فیڈرز پر بجلی کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کوئٹہ ہائی وے کو کولک پاس کے مقام پربند کردیا ہے، اسی طرح کوئٹہ جیکب آباد ہائی وے کو کولپور کے مقام پر بلاک کیا، کاشتکاروں نے کوئٹہ چمن ہائی وے کو یارو کے مقام پربند کیا۔ اطلاعات کے مطابق مستونگ سے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو لکپاس اور کھڈکوچہ کے مقام سے بند کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ تفتان
قومی شاہراہ کو پنجپائی اور کردگاپ کیمقام سے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ سبی سکھر قومی شاہراہ کو کمبیلا کراس سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ مختلف مقامات پر شاہراہوں کی بندش کے باعث ملک کے دیگر شہروں سے کوئٹہ جانے والے مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں ان مسافروں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جو کہ گرم موسم کے باعث شاہراں پر شدید کوفت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب احتجاجی کاشتکاروں کا موقف ہے کہ زرعی فیڈرز پر صرف ایک گھنٹے کی بجلی فراہم کی جارہی ہے، طویل لوڈشیڈنگ سے فصلوں کو نقصان پہنچ رہاہے، فوری طور پر بجلی کا مسئلہ حل نہ کیا تو مزید سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہونگے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں