لعل شہباز قلندر کا عرس ملتوی ہونے پر زائرین مشتعل، حالات کشیدہ

سیہون شریف (آئی این پی) سندھ کے تاریخی شہر میں معروف صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا عرس ملتوی ہونے پر زائرین مشتعل ہوگئے۔سندھ حکومت نے کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ دنوں صوبے بھر کے مزارات اور درگاہوں کو 28 مارچ سے 8 اپریل تک بند کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔محکمہ اوقاف کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے بعد حضرت لعل شہباز قلندر کے 769 ویں عرس کی تمام تقریبات کو

منسوخ کردیا گیا تھا۔تقریبات منسوخ ہونے کے باوجود عقیدت مندوں کی بڑی تعداد لعل شہباز قلندر کے مزار پہنچی اور جب انہوں نے مرکزی دروازے کو بند دیکھا تو انتظامیہ سے اسے کھولنے کا مطالبہ کیا۔اتنظامیہ کے انکار کے بعد زائرین نے مرکزی دروازے کو توڑا اور وہ مزار کے احاطے میں داخل ہوگئے۔ پولیس نے زائرین کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے جواب میں پتھرا کیا جس سے 8 اہلکار زخمی ہوئے۔ زائرین نے درگاہ کے قریب کھڑی پانچ موٹر سائیکلوں کو بھی نذر آتش کیا جبکہ مرکزی دروازے کو توڑ کر اندر لگی قناعتوں کو بھی پھاڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق مشتعل مظاہرین کا تعلق پنجاب سے ہے ۔بعد ازاں انتظامیہ نے صورت حال کو قابو کرنے کے لیے رینجرز سے مدد مانگی جس کے بعد رینجرز اہلکار بڑی تعداد میں درگاہ پہنچے اور حالات کو قابو کرنے کے بعد مزار کا کنٹرول سنبھالا۔۔۔۔۔ سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے نثار کھوڑو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں نو اپریل سے انیس مئی تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ نیب کی جانب سے پی پی رہنما کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نثار کھوڑو کیخلاف نیب انکوائریاں کررہا ہے، نثارکھوڑو کو باہر جانیکی اجاز ت نہ دی جائے، خدشہ ہے کہ ملزم باہر جانیکے بعد وطن واپس نہیں آئیگا۔ اس موقع پر وکیل نثار کھوڑو نے عدالت کو بتایا کہ نثارکھوڑو کی فیملی ملک سے باہر مقیم ہے، کرونا اور لاک ڈان کے باعث نثار کھوڑو فیملی سے نہیں ملے،

تاہم عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کی اور پی پی رہنما نثار کھوڑو کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close