اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث وفاقی حکومت نے اپنے تمام دفاتر میں حاضری 50 فیصد کردی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی اوسی)کے فیصلوں پر عملدرآمد کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت حکم نامے
کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے50فیصد ملازمین دفتری امور گھروں سے انجام دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں