نون لیگ نے الیکشن کمیشن سے 12اور پیپلز پارٹی نے 7اکائونٹس کی معلومات چھپائی ہیں، پی ٹی آئی لیڈر کا چھکا

اسلام آباد (آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پرچی چیئرمین پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کیس میں چوری کی واردات پکڑی گئی ہے، نون لیگ نے الیکشن کمیشن سے 12اور پیپلز پارٹی نے 7اکائونٹس کی معلومات چھپائی ہیں،ان اکائونٹس سے کروڑوں کی ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، مسلم لیگ نون اپنے ڈونرز کے شناختی کارڈ الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے اب تک ڈونرز کی لسٹ ہی جمع نہیں

کرائی ہے۔ جمعرات کو رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہر غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اکائونٹس کی تفصیلات سامنے رکھیں، ہمارا سوال ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کو پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے دستاویزات کیوں فراہم نہیں کر رہے ہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے اکائونٹس چھپائے ہیں، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی بہت بڑی واردات پکڑی گئی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ آئین کے مطابق سیاسی جماعتوں نے پارٹی اکائونٹس کو مرتب کرنا ہوتا ہے،پارٹی کے اثاثہ جات ،آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں لیکن نون لیگ نے اپنے 12اکائونٹس ڈکلیئر نہیں کئے، سکروٹنی کمیٹی ان سے 12اکائونٹس کے بارے میں پوچھ گچھ کررہی ہے کیونکہ ان کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے کا فرق آرہا ہے جبکہ دونوں جماعتوں نے ان تمام معلومات کو الیکشن کمیشن سے چھپایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون پارٹی فنڈ دینے والوں کے شناختی کارڈ فراہم نہیں کر رہی ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے 7اکائونٹس کی معلومات چھپائی ہیں، پیپلز پارٹی بتائے کہ پارٹی فنڈنگ کے جعلی اکائونٹس کہاں سے آئے ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک کسی ڈونر کی لسٹ جمع نہیں کرائی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پرچی چیئرمین کی بھی واردات پکڑی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close