سب احتیاط کریں، تیسری لہر میں بچے تیزی سے وائرس میں مبتلا ہونے لگے

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں کورونا کی تیسری لہرکے دوران وائرس بچوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ماہرین کاکہناہے کہ بچوں میں کوروناکے باعث شرح اموات بڑوں کی نسبت کافی کم ہے لیکن یہ کوروناکے پھیلاکا بہت بڑا سبب ہیں جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں نومولود بھی شامل ہیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 726 ہوگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق وائرس کی علامات میں اس بار

بچوں میں پھیپھڑوں کے انفیکشن کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اسلام آباد کے محکمہ ضلعی صحت کے مطابق 11 سے 20 سال کی عمر کے متاثرہ بچوں، بچیوں اور نوجوانوں کی تعداد 5 ہزار 343 تک پہنچ چکی ہے۔۔۔۔۔سی پیک کی رفتارکم نہیں کی، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلیں گے ،
چینی اعلیٰ افسر نے خوشخبری سنا دیکوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان میں تعینات چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چین کے قونصل جنرل لی بیجیان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کی رفتار کم نہیں کی گئی ہے،گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کرلیں گے۔ چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ایسٹ بے منصوبہ رواں سال کے آخر اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر جولائی میں مکمل ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر ائیر پورٹ کا منصوبہ اگلے سال کے آخر میں مکمل ہوگا۔ لی بیجیان کا مزید کہنا تھا کہ چین نے اب تک پاکستان کو انسداد کورونا وائرس ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں مہیا کی ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close