اسلام آباد ، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف ایام میں بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلا وکی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف کاروباری مراکز، مارکیٹس ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو جی 9، جی 13، ستارہ مارکیٹ، جی 15، جی 10، فرنیچر مارکیٹ بند رہیں گی۔ گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے، پی ڈبلیو ڈی، پاکستان ٹان،

جی 11، آپیارہ مارکیٹ، آئی ٹین میں بھی تمام مارکیٹس جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، ایما زون مال بند رہیں گے۔ جب کہ ہفتے اور اتوار کو بلیو ایریا، ایف 10، میلوڈی مارکیٹ، ای 11، ایف 8، آئی 8، ایف 11، ایف 6 اور ایف 7 کی مارکیٹس بند رکھی جائیں گی۔۔۔۔بارش متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی گئیکراچی(آئی این پی ) 2020 میں ہونے والی بارش سے تباہی کے نقصانات سے متعلق سندھ حکومت نے متاثرین میں 4 ارب روپے تقسیم کی منظوری دیتے ہوئے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ بارش متاثرین کے نقصانات سے حوالے سے رپورٹ ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بارش میں 149 افراد جاں بحق، 103 زخمی ہوئے۔ 7120 پکے اور 75 ہزار کچے مکانات مکمل تباہ ہوئے۔ پونے دو لاکھ سے ذیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس ایک لاکھ، زخمیوں کو 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ متاثرین میں رقم تقسیم کیلئے نجی بینک سے معاہدہ ہوگیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close