عوام سے ووٹ لینے والے پٹیشن کے پیچھے نہیں چھپتے، ن لیگ مؤقف پر ڈٹ گئی

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہے کہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔عوام نے تمام چیزوں کا مقابلہ کیا ہے اور اس انتخاب میں 2 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،ریاستی دہشت گردی اور دھاندلی کو روکنے کے لیے 2 جانیں دینا پڑیں۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ڈسکہ کے

ضمنی انتخاب میں ایک ہارا ہوا شخص سپریم کورٹ میں درخواست لے کرگیا ہے۔جس کو پتہ ہو کہ عوام نے ان کو ووٹ دیا وہ پٹیشن کے پیچھے نہیں چھپتے۔اگر یقین ہوتا کہ عوام ان کے ساتھ ہے تو پولنگ اسٹیشنز کی تعداد سے فرق نہیں پڑتا۔ عوام نے ووٹ بھی دیا اور ووٹ کا پہرا بھی دیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈسکہ میں 20 پولنگ افسران کو اغوا کرلیا گیا۔الیکشن کمیشن نے جیو فیسنگ کی جو رپورٹ دی ہے اس کے تحت وزیراعلی پنجاب اوروزیراعظم عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا ہونا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں