ڈسکہ ضمنی الیکشن، فیصلہ جمعہ کو متوقع ، جمعہ کے دن فیصلے مسلم لیگ ن پر بھاری پڑتے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ این اے 75ضمنی الیکشن کے حوالے سے فیصلہ جمعہ کو متوقع ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جمعہ کے دن فیصلے مسلم لیگ نون پر بھاری پڑتے ہیں، کنٹینر پر جاتے ہیں مجھے کیوں نکالا کی کمپین چلاتے ہیں، جمعہ کو عوام کا فیصلہ آتا ہے اور اب بھی جمعہ کو عوام کاہی فیصلہ آ جائے گا۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کی خواہشات پر الیکشن نہیں ہو سکتے، جمعہ کو ڈسکہ الیکشن کا فیصلہ آ جائے گا اور پوری قوم جانتی ہے کہ جمعہ کے دن سپریم کورٹ سے آتے ہیں وہ مسلم لیگ نون پر کتنے بھاری ہیں، انہیں تو کنٹینر نکال کر کیوں نکالا کی کمپین تک کرنی پڑی ہے، جمعہ کے دن عوام کا فیصلہ آتا ہے اور عوام کا ہی فیصلہ آئے گا، جمعہ کے دن کے فیصلوں کی تاریخ ہے اور جمعہ کا دن مسلم لیگ نون والوں پر بھاری رہتا ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ آٹا چور، چینی چور، ووٹ چور سن سن کر کام پک گئے ہیں، میرا ان سے سوال ہے کہ قوم بتائے کہ چینی مافیا کے خلاف نون لیگ نے کیا کیا ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ ایک آڑھتی کا نام بتا دیں کہ 30,40سالہ حکومت میں کسی پر ایف آئی آر کی ہے، درحقیقت نون لیگ اور ماضی کی حکومتوں نے چینی مافیا کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں، پاکستان میں کسی کو ہمت نہیں ہوئی کہ چینی مافیا پر ہاتھ ڈالے، صرف عمران خان ہے جس نے چینی مافیا پر ہاتھ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سٹہ مافیا جڑیں پکڑ چکا ہے، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ چینی مافیا، آٹا مافیا، قبضہ مافیا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دیئے جائیں گے۔ عثمان ڈار نے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں ریٹرننگ آفیسرز کہاں تھے یہ معاملہ اب موضوع نہیں رہا ہے،25کو الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا جاتا ہے اور 27تاریخ کو جیو فیسنگ کرائی جاتی ہے، اس لئے اب پریزائیڈنگ آفیسرز کہاں تھے یا جیو فیسنگ کے مطابق کہاں تھے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اب صرف جمعہ کے دن کے فیصلے کو دیکھنا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close