پاکستان کے بڑے شہر میں کورونا ماسک نہ پہننے پر 19 ہزار شہریوں کے چالان کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے اہم شہر لاہور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران ماسک پہننے کی پابندی نہ کرنے پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چالان جاری کیے گئے ہیں۔ سٹی ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 499 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں، جبکہ 11 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف

ورزی پر 177 گاڑیاں بھی بند کی گئی ہیں۔گاڑی میں دو یا زیادہ افراد کے سوار ہونے کی صورت میں ماسک پہننا لازمی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ موٹر سائیکل پر جانے والے اکیلے فرد کے لیے ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔۔۔۔۔آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیںہے،مریم نواز نے حکومت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے، آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ چند دن بیمار کیا ہوئی، کانپتی لرزتی حکومت کو امید ہوگئی کہ شاید مریم علاج کروانے باہر جانے لگی ہے، آپ کی امیدوں پر پانی پھیرنے کے لئے بتا دوں کہ مریم کا آپ کو گھر بھیجنے تک کہیں جانے کا ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم ادھر بیٹھ کر آپ کا علاج جاری رکھے گی انشااللہ۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹر پر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم صفدر دوبارہ سائلنٹ موڈ پر ہیں اور کسی بھی نیٹ ورک کے کوئی سگنل نہیں آ رہے، نئی سفارت کاری کی کوشش عروج پر ہے کہ طبیعت بہت خراب ہے علاج کے لئے لندن جانا چاہتی ہیں۔ جانے دیا جائے۔ جواب ایک ہی ہے لوٹا ہوا مال واپس کریں اس کے بعد جہاں جانا ہے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close