ویکسین کی کمی کا کوئی امکان نہیں،خریدی گئی ویکسین پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کی جانب سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے اسلام آباد پہنچ گئی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ خریدی گئی پہلی کھیپ میں سائنوفارم ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں ہیں،کل مزید 5 لاکھ خوراکیں پہنچائی جائیں گی۔وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین

کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔چین سے مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار ویکسین پاکستان پہنچ چکی ہیں جن میں سے 15 لاکھ ویکیسن چین کی طرف سے بطور امداد آئی ہے ۔۔۔۔معافی کسی کے لیے نہیں،پی ٹی آئی سے منسلک مافیا لیڈروں کے کڑے احتساب کا فیصلہاسلام آباد(آئی این پی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار وہ سٹے باز اور مافیاز ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی،شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا، خواہ انکا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار وہ سٹے باز اور مافیاز ہیں جنہوں نے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی،شوگر مافیا احتساب سے نہیں بچ سکتا خواہ انکا تعلق پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان کے عوام کا مفاد مقدم ہے،عوامی مفاد اور ریلیف کی راہ میں حائل ہونے والوں کے خلاف قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا اور آہنی ہاتھوں سے نمٹے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close