حکومت اور اپوزیشن میں بیک ڈور رابطے، وفاقی وزیر نے تصدیق بھی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حکومت اپوزیشن بیک ڈور رابطے کی تصدیق کر دی۔فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ حکومت کی اپوزیشن کے اہم رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کو مشاورتی عمل میں شامل کیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ

اپوزیشن کو بات کرنے کی دعوت دی اب فیصلہ عوام کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو کہا تھا کہ اپوزیشن سے بات کریں، وزیر اعظم نے بھی انھیں خط لکھ دیا ہے اب ان پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔آپ وزارت اطلاعات میں کب آ رہے ہیں؟ صحافی کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا میں وزارت اطلاعات کا امیدوار نہیں ہوں۔فواد چوہدری نے گفتگو میں اپوزیشن کو کورونا ویکسین کے معاملے میں مکمل لا علم قرار دیتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کو پتا ہی نہیں ہے کہ کورونا ویکسین کا معاملہ ہے کیا ؟ ہمیں تو جانوروں والی ویکسینز بھی باہر سے منگوانی پڑتی ہے۔پاک بھارت رابطوں پر ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیغام رسانی ہو رہی ہے، بھارت سے جو مرضی پیغام آ جائے، کشمیر کے بغیر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ ملکی تاریخ میں اتنی کم مدت کا سیاسی اتحاد کبھی نہیں رہا، فواد چوہدری کا پی ڈی ایم کو چھکا اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں اختلافات پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ لکھا جانا چاہیے کہ خدا مغفرت کرے۔ بدھ کواپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم کے ساتھ لکھا جانا چاہیے کہ خدا مغفرت کرے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کی یہ گاڑی کیسے چلتی؟ ڈرائیور کوئی اور ، بریک پر کسی اور کا پاں، کنٹرول کی خواہش کسی اور کی، ملکی تاریخ میں اتنی کم مدت کا سیاسی اتحاد کبھی نہیں رہا۔وفاقی وزیر نے اپوزیشن کو ایک بار پھر استعفوں کی سیاست ختم کرکے اصلاحات کی سیاست کرنے کی دعوت دی اور کہاکہ اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے بھی ہورہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close