وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ، ایف پی آر نے مارچ میں زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا، معیشت بحال ہو رہی ہے

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحالی ہورہی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مارچ میں 460 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جو قابلِ تعریف ہے۔ بدھ کوٹوئٹرپر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جولائی 2020 سے

مارچ 2021 کے دوران کل 3ہزار 380 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔وزیراعظم عمران خان کے مطابق یہ رواں مالی سال کے 9 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ٹیکس ہے۔ان کا کہنا تھاکہ زیادہ ٹیکس اکٹھا ہونا حکومتی معاشی بحالی کا عکاس ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close