وزیراعظم عمران خان مزید کن کن وزرا کو فارغ کرنیوالے ہیں؟ سینئر صحافی کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان ان ایکشن ، بہت سے وزراء کو جلد ’فائر‘ کرنے والے ہیں ، یہ بات سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت

شدید غصے میں ہیں اور وفاقی کابینہ کے اجلاس سے پہلے کچھ لوگوں کو فائر کردیں گے۔سینئر صحافی و تجزیہ کار دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان جمعرات کے دن چند وزراء کے ساتھ اجلاس میں بیٹھیں گے ، جب کہ وزیر اعظم کے قریبی وزراء نے بتایا ہے کہ عمران خان اس وقت شدید غصے میں ہیں ، جس کی وجہ سے ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم ہمیں ویڈیو لنک میں پر ہی مل لیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان عالمی وباء کورونا وائرس سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بالکل صحت یاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد نیشنل اوا انٹرنیشنل گائیڈ لائنز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے جزوی طور پر سرکاری امور سرانجام دینا شروع کر دیے ہیں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے بھی وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اشارہ دے دیا ، انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان ہے ، جن میں سے کچھ وزیروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ہٹایا جاسکتا ہے ، اس ضمن میں کچھ وزارتوں میں تبدیلی جب کہ کچھ کو تقسیم کریں گے ، ایک وزیر فیصل آباد ، ایک بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان ان ایکشن ، بہت سے وزراء کو جلد ’فائر‘ کرنے والے ہیں ، یہ بات سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close