اسلام آباد(پی این آئی ) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بلوچستان عوامی پارٹی ’باپ‘ سے ووٹ نہیں لینے چاہیے تھے، اس سے عوام میں غلط امیج گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے فیصلوں سے عوام میں اچھا
تاثر نہیں گیا۔آپس کی لڑائی سے پی ڈی ایم نے حکومت کو تحفظ دیا۔دیگر جماعتوں کو لانگ مارچ کے لیے استعفوں پرزور نہیں دینا چاہیے تھا۔اپوزیشن کو عوامی سیاست کو پارو پولیٹکس پر ترجیح دینی چاہیے۔اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،امید ہے میرے بیان کو اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے یوسف رضا گیلانی کے باپ پارٹی کے چار سینیٹرز کا ووٹ لینے پر پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اگر یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ نہ مانا گیا تو۔۔۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور جے یوآئی کو بڑی دھمکی دیدی اسلام آباد(پی این آئی )پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرنہ ماناتوہم قومی اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرکونہیں مانیں گےنجی ٹی وی کے مطابق نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےتمام اہم فیصلےپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کےپلیٹ فارم سےمکمل اتفاق رائےسےہونےچاہییں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اورجمعیت علما اسلام (ف)مارچ سےاستعفوں کونتھی کرکےپہلے ہی پی ڈی ایم کودھچکا پہنچاچکے ہیں۔اگر ن لیگ اورجےیو آئی نےتمام فیصلے خودکرنےہیں تو اپوزیشن اتحاد کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےمتفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی آج جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدر ی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں پارٹیوں نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے پر اتفاق کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں