اگر یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینیٹ نہ مانا گیا تو۔۔۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور جے یوآئی کو بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی )پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر یوسف رضاگیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرنہ ماناتوہم قومی اسمبلی کےاپوزیشن لیڈرکونہیں مانیں گےنجی ٹی وی کے مطابق نوید قمر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےتمام اہم فیصلےپاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کےپلیٹ فارم سےمکمل اتفاق

رائےسےہونےچاہییں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اورجمعیت علما اسلام (ف)مارچ سےاستعفوں کونتھی کرکےپہلے ہی پی ڈی ایم کودھچکا پہنچاچکے ہیں۔اگر ن لیگ اورجےیو آئی نےتمام فیصلے خودکرنےہیں تو اپوزیشن اتحاد کاکوئی فائدہ نہیں ہے۔پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سےمتفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی آج جمعیت علما اسلام (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدر ی سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں پارٹیوں نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے پر اتفاق کیا تھا۔ ن لیگ، جے یو آئی کا یوسف گیلانی کو اپوزیشن لیڈر تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ اپنا لیڈر کیسے لائیں گے؟ حکمت عملی کی تیاری اسلام آباد(آئی این پی)(ن)لیگ اور جے یو آئی نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی(ف)کے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات جس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔ دونوں رہنماں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف سے متعلق پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں سے بھی جلد مشاورت کریں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں