سنگل خوراک کس کو فراہم کی جا رہی ہے؟ چین سے کتنے لاکھ ویکسن خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا ویکسن کی تیسری لہر کا دباؤ جاری ہے ایسے میں چین سے مزید 5 لاکھ کورونا ویکسین کی خوراکیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ صوبوں اور دیگر وفاقی اکائیوں کو بھی سنگل ڈوز ویکسین کی فراہمی کا آغاز ہو گیا ہے، حکام کے مطابق سنگل ڈوز چینی ویکسین صرف 80 سال سے

زائد عمر کے افراد کو لگائی جائے گی۔وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ ویکسین خریدنے کے لیے کسی صوبے کو این او سی کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ روز سنگل ڈوز چینی ویکسین کونوی ڈیشیا کی 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچی تھی۔۔۔۔۔ہم صوبے کے وزیر اعلیٰ نے دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کر دیاسلام آباد (پی این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی ہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا بہت خطرناک وباءہے، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں لیکن میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں آٹے میں نمک کے برابر بھی ویکسین نہیں لگی، ہم ویکسین لگا سکے اور نا ہی منگوا سکے۔انہوں کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، مائیکرو لاک ڈاؤن کچھ نہیں ہوتا، کم از کم دو ہفتے کے لیے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کریں، ملک میں کورونا کی وباء کا زور توڑنے کے لیےوزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہو گا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close