لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کو کارکردگی کی وجہ سے نہیں ہائی کورٹ کیس کی وجہ سے ہٹایا گیا،وزیر خزانہ منتخب بھی نہیں تھے اسیلئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا، کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم عمران خان کا حق ہے
،سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ، جو کارکردگی دکھائے گا عہدے پر رہے گا جو ناکام رہا وہ گھر جائے گا ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ تجربہ کار آدمی ہیں ۔ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سہارا دیا ۔ پاکستان بینک کرپٹ ہونے جا رہا تھا، ملکی معیشت مستحکم کی ہے ۔ ان کے مخالفین بھی ان کی تعریف کرتے ہیں ۔ وزیر خزانہ کو کارکردگی کی وجہ سے نہیں ہائی کورٹ کیس کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ۔ وہ منتخب بھی نہیں تھے اسی لئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لیا ۔حکومت کے پاس ان کی وزارت جاری رکھنے کا کوئی آپشن نہیں بچا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ عبدالحفیظ شیخ پاکستان سیٹ کے لئے نہیں قوم کو مشکلات سے نکالنے کے لئے آئے تھے ۔ انہیں قانونی چیلنج کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم عمران خان کا حق ہے وہ جسے چاہیے ٹیم میں شامل کریں ۔ تبدیلیاں ایک معمول کا عمل ہیں ۔ سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ۔ جو کارکردگی دکھائے گا وہ عہدے پر رہے گا جو ناکام رہا وہ گھر جائے گا ۔ ۔شیخ رشید نے کن لوگوں کو گھر دینے کا اعلان کر دیا؟اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید
ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا ، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریسکیو سروس 1122 کیلئے 25گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ٹرائل بیسس پر ری چالان شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں 24مقامات پر ٹوراسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس
کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ میڈیا سٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے پولیس کیلئے کورونا ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہے،لہٰذا ان کیلئے پہلے کورونا ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم خود ہینڈل ہو گئی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں