آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن نے سرکاری ملازمین کی حمایت کا اعلان کر دیا، ہڑتال کی دھمکی

کوئٹہ(آن لائن)آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے مرکزی صدر فضل الرحمن کاکڑ اور صوبائی صدر حاجی رحمت دہوار نے ایک بیان میں صوبائی حکومت کو متنبہ کیا ہے۔کہ وہ ہوش کا ناخن لیتے ہوئے گرینڈ الائنس کا 25 فیصد مطالبہ جو وفاق نے منظور کیا ہے فوری طور پر تسلیم کرے اور نوٹیفیکیشن جاری کرے

ورنہ پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن دیگر تنظیموں سے مشاورت کے بعد 25فیصد اضافے کے بجائے اپنے مطالبات میں مزید سختی لائینگے اور 25 فیصد کے بجائے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب وفاق اور دیگر صوبوں نے اپنے ملازمین کو 25 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے تو صوبائی حکومت بلوچستان کو چاہییے کہ وہ ملازمین کو احتجاج پر مجبور کرنے کے بجائے فوری طور پر انکے مطالبات تسلیم کریں بصورت دیگر صوبہ بھر میں او پی ڈی کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں میں موجود ہر شعبے کو بند کر دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی بیاں میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گرینڈ الائنس ملازمین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیں ورنہ ملازمین ہاکی چوک سے دھرنے کو صوبائی اسمبلی تک منتقل کردینگے 25 فیصد کا اضافہ بھی ملازمین سے مزاق ہے لیکن ہمارے اکابرین نے وقت حالات اور معاشی صورتحال اور حکومت کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے 25 فیصد اضافے پر سجھوتہ کیا اگر صوبائی حکومت ہمارے منظور شدہ جائز مطالبے کو تسلیم نہیں کرتی تب ہم بھی اپنے مطالبات میں سختی لائینگے لہزا ملازمین اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کرینگے جب تک ان کو 25 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن نہیں دیا جاتا۔۔۔۔ ۔شیخ رشید نے کن لوگوں کو گھر دینے کا اعلان کر

دیا؟اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا ، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریسکیو سروس 1122 کیلئے 25گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ٹرائل بیسس پر ری چالان شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں 24مقامات پر ٹوراسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ 1200مزید کیمرے اسلام آباد

پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ میڈیا سٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے پولیس کیلئے کورونا ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہے،لہٰذا ان کیلئے پہلے کورونا ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم خود ہینڈل ہو گئی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close