عمران خان کو اقتدار چھوڑ دینا چاہئے، وزیراعظم کی حمایت کرنیوالے سابق چئیرمین ایف بی آرنے مشورہ کیوں دیا؟ وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ اب اس’ سٹیٹس کو ‘معاشی نظام کو خیر آباد کہنے کا وقت آ گیا ہے،اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کی پالیسیوں میں کوئی بڑا فرق نہیں دیکھا،عمران خان کو معیشت کی بہتری کیلئے سخت فیصلے لینا ہونگے ،

کامیاب نہیں ہوتے تو انہیں اقتدار چھوڑ دینا چاہیے کاسمیٹک سرجری کا وقت ختم ہو چکا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ہمیں اب اس سٹیٹس کو معاشی نظام کو خیر آباد کہنے کا وقت آ گیا ہے، اسی نظام کی وجہ سے میں نے اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ اور اسحاق ڈار کی پالیسیوں میں کوئی بڑا فرق نہیں دیکھا،وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی بہتری کے لئے سخت فیصلے لینا ہونگے، اگر وہ اپنے فیصلوں میں کامیاب نہیں ہوتے تو انہیں اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب کہ معاشی مسائل حل نہیں ہوتے اسمبلیوں میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں، جس کا شکار ہم وزراء ہوئے وہ ایک ہی چیز ہے،سب یہی چاہتے ہیں عمارت بھی درست رہے اور بنیادوں کا کھوکھلا پن بھی دور ہو جائے، ہمیں گرا کر نئی عمارت بنانا ہو گی، پاکستانی معیشت کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔سید شبر زیدی نے کہا کہ 15 دن کے لئے تمام معاشی سرگرمیاں بند کر دیں،سارے اداروں، دکانوں کو رجسٹرڈ کریں جب کہ بتاتے نہیں وہ کیا کام کرتے ہیں؟ پیسہ کہاں سے آیا؟ ان کے اکاؤنٹ بند رکھے جائیں،معیشت کی بیرونی مرمت سے کام نہیں چلے گا اس نظام کو بہتر بنانے کے لئے اسد عمر، حفیظ شیخ،شبر زیدی آئے سب ناکام ہوئے، حماد اظہر بھی ناکام ہو کر چلے جائیں گے، کاسمیٹک سرجری کا وقت ختم ہو گیا،پاکستان میں معاشی ایمرجنسی کی ضرورت ہے، کوئی مقدس گائے نہیں، میں جانتا ہوں اس ملک کی بہتری کے لئے کیا کرنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close