کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان حکومت نے سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے جائزے کیلئے دس رکنی کمیٹی قائم کردی کمیٹی ملازمین کی تنخواہوں اور ان میں پائے جانے والے فرق کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔ منگل کے روز محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت بلوچستان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
ہے کہ سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے جائزے کیلئے حکومت بلوچستان کی جانب سے دس رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جن میں کمیٹی کے سربراہ صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی جبکہ ممبران میں صوبائی وزرا میر سلیم کھوسہ، حاجی نور محمد دمڑ، سردار عبدالرحمن کھیتران، عبدالخالق ہزارہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم)، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، سیکرٹری لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز، سیکرٹری خزانہ، اسپیشل سیکرٹری خزانہ شامل ہیں۔ کمیٹی ملازمین کی تنخواہوں اور ان میں پائے جانے والے فرق کا جائزہ لیکر سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی کے ٹی آر اوز کے مطابق کمیٹی گریڈ ایک سے لیکر گریڈ 22تک کے ملازمین جامع میپنگ بنائے گی اور حکومت بلوچستان کے ملازمین جو مختلف آرگنائزیشنز میں کام کررہے ہیں کی تنخواہوں اور الائونسز کی ڈسپاریٹی ریڈکشن الائونس جو وفاقی حکومت کی جانب سے منظور کی گئی تھی کی جانچ پڑتال کرینگے ،کمیٹی ڈسپاریٹی ریڈکشن الائونس (ڈی آر اے) آئندہ بجٹ میں مرتب ہونے والے اثرات کا تعین کرینگے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں سفارشات مرتب کرنے سے پہلے اسٹیک ہولڈرز شامل ہوسکتے ہیں۔۔۔۔ ۔شیخ رشید نے کن لوگوں کو گھر دینے کا اعلان کر دیا؟اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید
ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں ، 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا ، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔منگل کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد پولیس لائنز کے دورہ کے موقع پر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ریسکیو سروس 1122 کیلئے 25گاڑیاں فراہم کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں ٹرائل بیسس پر ری چالان شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی کا قانون پاس کیا جا رہا ہے اور اسلام آباد میں 24مقامات پر ٹوراسٹ پولیس متعارف کرا رہے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو مثالی پولیس بنائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے، اسلام آباد میں 1800کیمرے سیف سٹی منصوبے کے تحت کام کر رہے ہیں جبکہ 1200مزید کیمرے اسلام آباد پولیس کو فراہم کررہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ ایگل فورس کو بھی اگلے ماہ تک متعارف کروایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں
سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ میڈیا سٹی بھی بنانے جا رہے ہیں، میڈیا سٹی کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو گھر بھی دیئے جائیں گے اور یہ گھر ان صحافیوں کو دیئے جائیں گے جن کے پاس گھر نہیں ہیں، ماضی میں حکومت کی سکیم سے گھر لینے والے صحافیوں کو موجودہ سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت سے پولیس کیلئے کورونا ویکسینیشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فرنٹ لائن ورکرز میں شامل ہے،لہٰذا ان کیلئے پہلے کورونا ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کوئی عدم اعتماد نہیں آرہا ، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم خود ہینڈل ہو گئی ہے، یہ ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان 5 سال پورے کرے گا، پی ڈی ایم کچھ نہیں بگاڑ سکتی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں