شیخ رشید کی چھٹی، وزارت داخلہ کیلئے دو طاقتور شخصیات میں میچ پڑ نے کا انکشاف، وزیراعظم عمران خان پر شدید دبائو کا دعویٰ آگیا

لاہور (پی این آئی)نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ دوطاقتور وزیروں میں ’وزیر داخلہ ‘ کی کرسی کیلئے میچ پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام میںگفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ حکومت کے دو طاقتور وزرا ’وزیر داخلہ‘

کی کرسی حاصل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری طرف اتحادی جماعتیں بھی بھی عمران خان نے اہم وزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اردگرد کے لوگوں اور اتحادی جماعتوں کی وجہ سے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ اُن کی پہلی والی وزارتیں بحال کی جائیں۔پروگرام میں جب اُ سے سوال کیا گیا کہ کیا وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ’وزیر داخلہ‘ کی کرسی مانگ رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ میں نہیں جانتا کہ کون وزیر داخلہ کی کرسی کے لیے تگ و دو کر رہا ہے، لیکن انہوں نے کہا کہ ایک بات میں دعوے اور باوثوق طریقے سے کہہ سکتا ہوں کہ ’وزیر داخلہ‘ کی کرسی کے لیے میچ پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کے امکانات ہیں، حماد اظہر کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی اِس بات کا زندہ ثبوت ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو مہنگائی پر کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے وزارت سے ہٹا دیا تھا، جبکہ اُن کی جگہ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپ دیا۔ حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمندان سونپے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اُن سے ملاقات کی اور کہا کہ عوام غربت میں پس رہی ہے، غریب آدمی کو فوری طور پر ریلیف دیا جائے۔یاد رہے کہ حماد اظہر کا شمار پاکستان کی کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے، تاہم انہوں نے سیاست میں حصہ لے کر تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے انتخابات لڑے اور کامیابی حاصل کر کے حکومت میں جگہ بنائی۔ وہ ایف اے ٹی ایف کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، جبکہ وزارت خزانہ کا قلمندان سنبھالنے کے بعد بھی وہ مذکورہ عہدے پر برقرار رہے ہیں۔ حماد اظہر کے وزیر خزانہ بننے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کیونکہ قومی اسمبلی میں دو مرتبہ بجٹ پیش کیے، اِس وجہ سے انہیں یہ وزارت دی گئی، جبکہ وہ پاکستان کے کم عمر ترین وزیر خزانہ بھی بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close