وزیراعظم عمران خان نے سالوں سے بندپڑی پاکستان سٹیل مل کو چلانے کا بیڑہ اٹھا لیا، بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے 6 سال سے بند سٹیل مل کر چلانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیل ملز چلانے کے لیے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ6 سال سے بند پاکستان اسٹیل ملز کو چلانے کے

لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت متحرک ہوگئی اور اسٹیل ملز کو چلانےکےلیے پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کمپنی قائم کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نئی کمپنی کے لیے 7 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، اسٹیل ملز کے تمام اثاثے آئندہ ہفتے نئی کمپنی کو منتقل کردیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آزاد ڈائریکٹر عامر ممتاز کو پاکستان اسٹیل ملز سبسڈری کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب 550 ارب روپے سے زائد کا خسارہ اور واجبات پاکستان اسٹیل ملز کی بُک میں رہیں گے جب کہ لیز یا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نئے سرمایہ کار کو کلین بک ملے گی۔اس حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار نے حتمی منظوری کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کری ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو 24 ارب 42 کروڑ روپے ادا کر دیے ہیں۔ دوسری جانب آج سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ پاکستان اسٹیل مل چل پڑے تو اسٹیل درآمد نہیں کرنا پڑے گا، واپڈا نے اسٹیل کی خریداری کیلئے جو پیسے باہر دینے ہیں وہ اسٹیل مل کو دیدے، اسٹیل مل والی بات صرف میری تجویز ہے، ہماری یونیورسٹیوں کی ڈگریوں کا کیا فائدہ جب انجیئنرز باہر سے بلانا پڑتے ہیں۔حکومت نے 6 سال سے بند سٹیل مل کر چلانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close