لاہور (پی این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے 9 شہروں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 9 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، رکشہ، چنگچی، ویگن اور بسوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف
کارروائی شروع کر دی ہے۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن دیگر شہروں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے، اُن میں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ بھی شامل ہیں۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے پنجاب میں میٹرو بس اورنج لائن ٹرین سمیت تمام ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا مثبت ٹیسٹ کی شرح 21 فیصدرہی جو انتہائی تشویشناک ہے – تیسری لہر کی وجہ سے ہسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں اور ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے -اس مرحلے پر کورونا پر کنٹرول بہت ضروری ہے کیونکہ ہم صنعتیں اور کاروبار بند کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ہم اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں اورموجودہ لہر پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔پہلے دو فیز کی نسبت کورنا کا تیسرا فیز بہت شدت کا حامل ہے۔ کورونا مریضوں کے مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہو چکا ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان میں زیادہ مثبت کیس ہیں۔بندشوں کے حق میں نہیں مگر یہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے – پنجاب میں اب تک کورونا کے پازیٹوکیسوں کی تعداد 215227ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ روز کورونا کے2309پازیٹو کیس سامنے آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں