لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ، ہوٹلز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ اسٹالز سے کھانا کیسے ملے گا؟

لاہور (آئی این پی ) لاہور میں کورونا کا پھیلا روکنے کیلئے محکمہ صحت کی ہدایت پر مزید چالیس علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا، تمام ہوٹلز، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور فوڈ اسٹالز کھانا صرف ساتھ لے جانے کی سروس دے سکیں گے۔ ہوٹلوں کے اندر اور اوپن سروس پر پابندی ہے۔ کورونا وائرس کی شدت کے

باعث شادی تقریبات ، کھیلوں ، ثقافتی ، سماجی اور تفریحی تقریبات پر یکم اپریل سے 11 اپریل تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ کاروباری و تجارتی مراکز بھی شام چھ بجے تک کھلیں گے اور ہفتہ اتوار کو بند رہیں گے۔ جنرل اسٹورز ، میڈیکل اسٹورز ، پٹرول پمپس سمیت سبزی ، پھل اور گوشت کی دکانوں سمیت اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کیلئے متحرک ہے۔ ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ شہر بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں کورونا سے آگاہی کے اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔۔کورونا بچاؤ کے حوالے سے شرعی تعلیمات کیا ہیں؟ جانیئےلاہور (پی این آئی) کورونا بچاؤ کے حوالے سے شرعی تعلیمات کیا ہیں؟ اس حوالے سے معروف عالم دین طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں شب برات کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس رات میں انفرادی عبادت کا بڑا اجر ہے، یہاں تو کورونا ویکسین پر بھی فتوے دیے جارہےہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وبااللہ کی طرف سےہے اور ہمیں کورونا سے بچنے کے لیےاحتیاط کرنی چاہیے۔ ڈیڑھ سال سے دنیا میں کورونا کا خاتمہ نہیں ہوسکا، ، شرعی تعلیمات کا تقاضا ہے کہ خود بھی بچو اور دوسروں کو بھی بچاؤ،کورونا سے بچنے کے لیےاحتیاط کرنی چاہیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close