شنیرا اپنے شوہر وسیم اکرم کی برسوں پرانی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کی ایک ماضی کی تصویر کو دیکھ کر حیران ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ آج صبح جب میں نے ٹوئٹر چیک کیا تو پہلی بار اپنےشوہر کو ایسے دیکھا ۔نجی ٹی وی جیو نیو زکے طمابق کیا یہ نارمل ہیں ؟خیال رہے کہ وسیم اکرم کی وائرل تصویر حال ہی میں بھارتی پریزینٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے ٹوئٹر پر شیئر کی۔گوتھم بھیمانی نے وسیم اکرم کی تصویر شیئر کرتے ہوئےا سے پسندیدہ یادگار قرار دیا۔ گوتھم بھیمانی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ میری اور وسیم اکرم کی پہلی ملاقات تھی جب پاکستانی اور بھارتی ٹیم نے پول میں ہولی کھیلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر پاکستانی ٹیم کے 1987میں بھارت کے دورے کے دوران لی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close