اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ میں وزراء سے طویل نشستیں،دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز بنی گالہ میںوفاقی وزراء سے طویل گفتگو
کی جس میں توانائی، آبی وسائل، اطلاعات اور فوڈ سکیورٹی کی وزراتوں پر وزیروں سے مشورے لئے۔دوران مشاور ت وزیراعظم کو ٹیکنوکریٹ کی بجائے الیکٹڈ لوگوں کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے مشورے دے دیئے گئے۔زرائع کے مطابقشبلی فراز کو توانائی سیکٹر میں شامل کرنے کا عندیہ دیدیاگیا، فواد چوہدری کو اطلاعات کی اضافی ذمہ داری بھی سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہاسدعمر کو بھی اضافی ذمہ داری دی جائے گی ، وزارت ہوا بازی کا قلمندان بھی تبدیل کیا جائے گا ۔جمعرات کے روز نئے چہرے وفاقی کابینہ اجلاس میں بیٹھیں گے۔۔۔۔۔وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کی ترقی ،نوٹیفیکیشن جاری، کس کس کو اگلا گریڈ ملا؟ جانیئےاسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کو ترقی دیدی گئی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشنز کے مطابق گریڈ 19کے پولیس سروس پاکستان (پاس)کے آفیسر کیپٹن (ر) حیدر رضا کو ترقی دے کر ان کا حکومت سندھ سے پنجاب میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔گریڈ 18کی آفیسر عمارہ اطہر کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ہے اس کے علاوہ گریڈ اٹھارہ سے گریڈ 19میں ترقی پانیوالے دیگر افسران میں پاس گروپ کے فیصل مختار ،ذیشان شفیق صدیقی ،محمد فیصل رانا شعیب محمود ،عبادت نثار، وقار شعیب انور ،فضل حامد ، محمد عتیق طاہر، سید
عبدالرحیم شیرازی ، عمران ریاض ،رانا طاہر رحمن ، عارف شہباز خان وزیر ، زاہد نواز ،ندا عثمان چٹھہ ، سمیع اللہ ،عثمان اعجاز باجوہ ، آغا رمضان علی ، شائستہ ندیم ، شہزاد نعیم بخاری ، محمد طارق عزیز ، تنویر حسین ، عطا الرحمن ، محمد نوید ، بشیر احمد ، حماد رضا قریشی اور لیفٹیننٹ ریٹائر غلام مرتضی تبسم کو گریڈ اٹھارہ سے 19میں ترقی دی گئی ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں