وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کی ترقی ،نوٹیفیکیشن جاری، کس کس کو اگلا گریڈ ملا؟ جانیئے

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر افسران کو ترقی دیدی گئی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشنز کے مطابق گریڈ 19کے پولیس سروس پاکستان (پاس)کے آفیسر کیپٹن (ر) حیدر رضا کو ترقی دے کر ان کا حکومت سندھ سے پنجاب میں تبادلہ کردیا گیا ہے ۔گریڈ 18کی آفیسر عمارہ اطہر

کو گریڈ 19میں ترقی دیدی گئی ہے اس کے علاوہ گریڈ اٹھارہ سے گریڈ 19میں ترقی پانیوالے دیگر افسران میں پاس گروپ کے فیصل مختار ،ذیشان شفیق صدیقی ،محمد فیصل رانا شعیب محمود ،عبادت نثار، وقار شعیب انور ،فضل حامد ، محمد عتیق طاہر، سید عبدالرحیم شیرازی ، عمران ریاض ،رانا طاہر رحمن ، عارف شہباز خان وزیر ، زاہد نواز ،ندا عثمان چٹھہ ، سمیع اللہ ،عثمان اعجاز باجوہ ، آغا رمضان علی ، شائستہ ندیم ، شہزاد نعیم بخاری ، محمد طارق عزیز ، تنویر حسین ، عطا الرحمن ، محمد نوید ، بشیر احمد ، حماد رضا قریشی اور لیفٹیننٹ ریٹائر غلام مرتضی تبسم کو گریڈ اٹھارہ سے 19میں ترقی دی گئی ہے ۔۔۔۔۔کورونا وباء کا آغاز چمگادڑوں سے ہوا،
عالمی ادارہ صحت کی نئی تحقیق سامنے آ گئی
جنیوا (آئی این پی) عالمی ادارہ صحت اور چینی سائنسدانوں کی مشترکہ ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے جانوروں کے ذریعے انسانوں تک پھیلا۔ امریکی خبرایجنسی نے کورونا کے آغاز سے متعلق عالمی ادارہ صحت اور چینی سائنسدانوں کی مشترکہ ریسرچ کا پہلا مسودہ حاصل کرلیا۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے جانوروں کے ذریعے انسانوں تک پھیلا،کورونا وائرس کے لیب سے پھیلنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رپورٹ ممکنہ طور پر کل عوام کے سامنے پیش کی جائیگی۔دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے رپورٹ کے مستندہونے پر خدشات کا اظہار کردیا ہے اور کہا کہ چینی حکومت نے رپورٹ لکھنے میں مدد کی،رپورٹ کی تیاری کے طریقہ کار اور عمل پر خدشات ہیں۔چین نے تردیدکردی۔ترجمان برائے چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کیا امریکا ایسے بیانات سے عالمی ادارہ صحت کے ممبران پر سیاسی دبا نہیں ڈال رہا۔ ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں